بلوچستان:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک، 2 زخمی

80

فائرنگ کے واقعات خضدار اور ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق جبکے 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے جتک چوک پر دو قبائل میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دریں اثناءضلع خضدار کے تحصیل زہری میں پیش آنے والے واقعہ میں گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لطیف ولد آدم کو قتل کردیا۔

مقامی انتظامیہ نےموقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم قتل کی وجوہات معلوم نا ہوسکی۔