مستونگ: پولنگ اسٹیشن میں تصادم

69

مستونگ میں دوران الیکشن تصادم کے بعد ووٹنگ کا عمل روک لیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج مستونگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران دو گروہوں میں تصادم، ووٹنگ کا عمل روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مستونگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران حلقہ پی بی ۳۵ میں کونگڑھ پولنگ اسٹیشن میں آزاد امیدوار انور شاہوانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے بعد انتخابی عمل کو روک لیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں کا الزام ہے کہ آزاد امیدوار انور شاہوانی کے ووٹرز جعلی ووٹ کاسٹ کررہے ہیں، جبکہ پولنگ اسٹیشن میں پولیس اور فرنٹئیر کور کے اہلکار بھی موجود تھے۔

واضح رہے ۱۳ جولائی کو ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سراج رئیسانی کی ہلاکت کے بعد پی بی ۳۵ میں عام انتخابات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔