مچھ میں خفیہ اداروں کے ایجنٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

201

خفیہ اداروں کے آلہ کاروں سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی: جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں مچھ میں دستی بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب مچھ میں پاکستانی خفیہ اداروں کے لئے کام کرنے والے آلہ کاروں پر سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں دو آلہ کار زخمی ہوئیں۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ یہ افراد عام لوگوں کی بھیس میں خفیہ اداروں کے لئے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا، ایسے تمام افراد ہمارے نشانے پر ہیں اور ایسے افراد سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان : مچھ شہر میں قائم ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔

واضح رہے اس سے قبل بولان کے علاقے مچھ میں آب گم کے مقام پر تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچوں کے قومی وسائل کی لوٹ مار ایک ناقابل معافی عمل ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر بلوچ قوم کے استحصال کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

مچھ: تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر حملہ