کوئٹہ: ٹریکٹر نے 13 سالہ بچے کو کچل دیا

108

کوئٹہ سبی شاہراہ پرتیزرفتار ٹریکٹر تلے کچل کر 13سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے علاقے کوئٹہ سبی شاہراہ پر رہائش پذیر 13سالہ بچہ حمید اللہ اتوار کو گھر کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے کچل دیا۔

ذرائع کے مطابق بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔