سبی سے ایک شخص کی لاش برآمد

206

سبی سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع سبی کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں لونی روڈ سے منسلک گاؤں دہپال میں گل محمد دہپال نامی شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن جاوید دہپال کے والد تھے ، تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔