آوارن: ویگن حادثے میں چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

138

کراچی سے آواران جانے والی ویگن کو حادثہ، دو لیویز اہلکاروں سمیت چار افرادہلاک سولہ لیویزاہلکار زخمی۔

ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز آواران لیویز فورس کے اہلکار جو گزشتہ دو مہینہ سے آواران میں ٹریننگ میں مصروف تھے اور دو دن چھٹی پر کراچی گئے تھے، کراچی سے ویگن بک کرکے آواران آرہے تھے کہ جھاؤ کے علاقہ ارہ کے مقام پر ویگن کی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ویگن الٹ گئی جس کے باعث لیویزاہلکار محمد علی ولد حسین ساکن نوکجو مشکے، صغیر احمدولد عبدالقادر ساکن نوکجو مشکے، ویگن ڈرائیور نوراللہ ولد داد کریم ساکن حسن گوٹھ پیراندر آواران اور ویگن کلینر عبدالوہاب ولد واحد بخش ساکن منگلی مشکے ہلاک ہو گئے جبکہ سولہ لیویزاہلکار زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here