بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے اور ایک مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی رات سرمچاروں نے خضدار کے علاقے گریشہ گونی میں فوجی چوکی پر حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ اکتیس اگست کی شام سرمچاروں نے ہوشاب دمب میں رشید ولد شاہ بیگ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اُس نے مزاحمت کیا اور مزاحمت میں مارا گیا۔ وہ بی ایل ایف کے ایک ہمدرد تھا، لیکن ضمیر عرف زامُر کے سرنڈر کرنے کے بعد اس نے زامر کے ساتھ مل کر ریاست کیلئے مخبری کا کام شروع کیا۔ 20 اگست ہوشاب تل میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے دو سرمچاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔