کورونا وائرس بارے عوامی آگاہی مہم جاری ہے – نیشنل پارٹی، بی ایس او پجار

148

نیشنل پارٹی سوشل میڈیا ٹیم کے بیان کے مطابق نیشنل پارٹی اور بی ایس پجار نے اپنے قومی و سیاسی زمہ داری کو سمجھتے ہوئے کرونا وائرس کی وجہ سے ان مشکل حالات میں بھی اپنے عوامی سیاسی اگاہی مہم کو جاری رکھا ہوا ہیں۔

اسی سلسلے میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک طرف اپنے تمام سرگرمیوں کو معطل کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے جب کہ دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس وائرس سے خود کو بچانے کے لیئے عوامی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا ہیں جس کے تحت نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی فیس بک پیج (نیشنل پارٹی آفیشل ) و اپنے دیگر اضلاع کے پیجز، ٹویٹر ہینڈل  اور بی ایس او پجار کے فیس بک پر موجود مرکزی پیج (بی ایس او پجار  پر کرونا وائرس سے متعلق اگاہی مہم کے سلسلے میں رہنماوں اور کارکنان کے ویڈیو ریکارڈڈ پیغامات اس کے علاوہ آن لائن پمفلٹس کے ذریعے آئے روز وقتا فوقتا پیغامات کی تشہیر کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل پارٹی نے عوام سے اس مشکل وقت میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے اپیل کیا ہے کہ عوام ان مشکل حالات میں اپنے گھروں میں رہے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلے، ہجوم سے دور رہے اور ہر ممکن حد تک صفائی کا خیال رکھے کیونکہ یہ ہم سب کا زمہ داری ہیں کہ ہم اپنے گھر اور عزیزوں کا خیال رکھے تاکہ اس مہلک وائرس سے ہم سب محفوظ رہ سکے۔