کورونا وائرس : امریکہ کا پاکستان کے لئے امداد کا اعلان

159

امریکا نے پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر دس لاکھ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا ہے۔

امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کی کہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاک امریکا اشتراک جاری ہے، امریکا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔

پاکستان کو امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی، ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔