شمالی وزیرستان: مسلح جھڑپ میں پاکستان آرمی کے آفیسر سمیت 4 اہلکار ہلاک

360

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران پاکستانی آرمی کے لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلومیٹر دور ماما زیارت میں انٹیلی جنس بنیاد پر  کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ایک خفیہ ٹھکانے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ آپریشن کے دورانشدت پسندوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک اہلکاروں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم، نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف شامل ہیں۔