کیچ میں فوجی آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

560
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے پہاڑوں سلسلوں میں پاکستانی فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آپریشن کی۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ضلع کیچ کے علاقوں گورکوپ بلوچان سمیت دشت کے پہاڑی علاقوں پنسن کور و گردونواح میں پاکستانی فوج کے تین گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آپریشن کی ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمینی فوج نے نوکین راہ کے مقام پر مختلف اطراف میں مارٹر گولے داغے جبکہ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی۔

خیال رہے گذشتہ دنوں مسلح افراد نے مذکورہ علاقے میں فورسز کیمپ پر حملہ کرکے قبضے کے بعد جلا دیا تھا جبکہ اہلکاروں کا اسلحہ و گولہ بارود بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) نے قبول کی تھی۔ تنظیم کے ترجمان بلوچ خان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ براس کے سرمچاروں نے دشت کے علاقے درچکور میں فوجی کیمپ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ حملے میں 16 پاکستانی فوجیوں کو ہلاک کرکے، فوجی کیمپ کو آگ لگادی گئی۔

بلوچ خان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ براس کے ” آپریشن آسریچ ” کا تسلسل ہے۔

آج ہونے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے تاحال عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔