کورونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 805 ہوگئی

161

کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 805 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 36 ہزار 693 ہو گئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔

کورونا وائرس , چین میں ہلاکتوں کی تعداد 805 ہوگئی
چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔

سال 2002 اور 2003 کے درمیان سارس بیماری کے سبب سات سو چوہتر افراد ہلاک اور آٹھ ہزار ایک سو بیمار ہوئے تھے۔

یہ صورت حال آٹھ ماہ کے دوران چھبیس ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کی پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔