مغربی بلوچستان میں تنظیمی ساتھیوں کی شہادت بارے تحقیقات جاری ہے- بی آر اے

355

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آٹھ جنوری کو مغربی  بلوچستان کے شہر سراوان میں پاکستانی خفیہ اداروں کے پروکسیز نے تنظیم کے آواران ریجن کے کمانڈر افضل عرف گورگیج ولد حاجی بشیر کو ایک حملے میں شہید کردیا ہے،شہید افضل کا تعلق آواران کے علاقے کلر سے تھا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید گورگیج نے ایک سیاسی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنے جہد کا آغاز کیا تھا اور بعد میں بی آر اے میں شمولیت اختیار کی تھی،شہید گورگیج نے تنظیم کو فعال بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو تنظیم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا مغربی بلوچستان میں تنظیم کے ساتھیوں کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات جاری اور اس میں بہت ہیش رفت ہوئے ہے اس حوالے سے قوم کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔