خضدار: ٹریفک حادثے میں چار افراد جانبحق

204

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ٹریفک حادثہ سمان کے علاقے کی قریب ٹریلر اور کار کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد موقعے پر جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

حادثے میں جانبحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں تنگ و خستہ حال سڑک کے علاوہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو بھی قرار دیا جاتا ہے ۔