ہرنائی: شاہرگ میں فورسز کا چھاپہ، 6افراد لاپتہ

213

فورسز نے ہرنائی کے دو مختلف مقامات پہ چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ اور نسک  میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 6 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں شریف ولد خیر محمد مری ، وزیر ولد وہاب مری ، پرویز ولد شکر خان مری ، مراد خان ولد دولت مری،  طوطی ولد بندو مری اور ضعیف العمر جنگو مری شامل ہیں ۔

بلوچستان میں اس وقت مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد گرفتاری کے بعد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ اور کراچی میں ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔

 بلوچستان کی پارلیمانی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی نے انتخابات کے وقت ایک چھ نکاتی فارمولا پاکستان کی وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا جس میں ایک نقطہ لاپتہ افراد کی بازیابی بھی شامل تھا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے نوجوان میں چند ایک بازیاب ہورہے ہیں لیکن دوسری جانب روزانہ کی بنیاد مختلف علاقوں سے نوجوان بالخصوص طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہورہے ہیں ۔