باجوڑ میں 2 بم دھماکے، پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

437

پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک دوسرا دھماکا ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق باجاڑ میں تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے میں باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے دوران دوسرا بم دھماکا ہوا۔

دوسرے بم دھماکے میں پولیس کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا، زخمیوں ڈسٹرک ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔