کوئٹہ: ڈینگی کے شبے میں پانچ مریض ہسپتال منتقل

156

کوئٹہ میں ڈینگی شبے میں اب تک پانچ مریضوں کوفاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی وائرس نے کوئٹہ میں ڈینگی کے شبے میں پانچ مریضوں کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہوگئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن اور اغبرگ سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو ڈینگی کے شبہ میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ان مریضوں میں سے ایک میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر کی رپورٹس کی آمد کا انتظارہے۔