بلوچستان: کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

150

برآمد ہونے والی لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے- 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ عسکری پارک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا یے –

کوئٹہ سے 48 گھنٹوں کے دوران یہ ملنے والی چوتھی لاش ہے اس سے قبل مغربی بائی پاس، ژوب اور بی بی زیارت سے لاشیں برآمد کی گئی تھی –

بی بی زیارت کے قریب قبرستان سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالخالق کے نام سے ہوئی تھی جس کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد لاش قبرستان میں پھینک دی گئی تھی –