پنجگور: لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

143

ثناءاللہ کو فرنٹیئر کور ہیڈکواٹر بلایا گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطبق 14 مارچ 2019 کو پنجگور کے علاقے پروم میں ثناء اللہ نامی نوجوان ایف سی کیمپ میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی تھی جبکہ آج ثنا اللہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

لواحقین کے مطابق ثناء اللہ ولد عبدالرشید کو فرنٹیئر کور اہلکاروں نے فون کرکے اپنے ہیڈ کوارٹر منگوایا تھا جس کے بعد انہیں اپنی تحویل میں رکھا گیا۔