مشکے: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

212

فورسز کے زیر حراست شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے سے ایک شخص کی مسخ لاش برآمد ہوئی ہے۔

مشکے گجر سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش مستری بشیر احمد ولد فقیر محمد کی ہے جس کو گذشتہ روز مشکے کے علاقے نوکجو سے فورسز نے آپریشن کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا –

ذرائع کے مطابق لاش پر شدید تشدد کے نشانات موجود ہے جبکہ مذکورہ شخص کو قتل کرکے لاش ویرانی میں پھینک دی گئی ہے –