ایران پر مزید طاقتور اقتصادی پابندی عائد کریں گے – امریکہ

141
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر مزید طاقت ور اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں‌ نے ایران پر پابندیوں سے متعلق بیان دینے سے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ اگر ایرانی اپنے ایٹمی پروگرام سے دست بردار ہوجاتےہیں تو وہ امریکا کے بہترین دوست بن سکتےہیں۔

 ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویئٹر پر  ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سوموار کو ایران پر نئی اور طاقت ور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر باراک اوباما کےدور میں ایران نے جوہری ہتھیاروں‌کے حصول کی طرف سفر جاری رکھا۔ ہم نے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کرکےایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روک دیا۔ سوموار کے روز ایران پر مزید طاقت ور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

قبل ازیں ہفتے کے روز صدر ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن اب بھی موجود ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا ان کے حصول سے روک دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کے لیے کیمپ ڈیوڈ جائیں گے۔