پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں – امریکہ

127

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ہے کہ امریکا اور دیگر ممالک جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال انتہائی خراب ہے، یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تمام تر صورتحال کو روکنا ہو گا، کئی لوگ مارے جا چکے ہیں، ہم اسے ہر حال میں روکنا چاہتے ہیں اور اس عمل میں پوری طرح شریک ہیں۔

 کشمیر کے علاقے پلوامہ میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی بھارتی فوج کے قافلے سے ٹکرا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 40 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان جاری لفظی جنگ نے عالمی طاقتوں کو بھی خبردار کردیا تھا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کر لیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں سے بات کر رہے ہیں، کئی لوگ ان سے بات کر رہے ہیں، یہ انتہائی پیچیدہ توازن کی صورتحال ہے کیونکہ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔