واشک: فورسز کی گاڑی کو حادثہ، 1 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

342

فرنٹیئر کور کے گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک میں فورسز کو گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے باعث ایک اہلکار موقعے پر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (تفتان رائفلز) کا قافلہ تربت جارہا تھا کہ ناگ کے قریب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آتا جس کے نتیجے چھ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔