گزشتہ 5 سال سے لاپتہ آصف کو بازیاب کیا جائے، والدین

215

ضلع واشک سے گزشتہ 5 سال سے لاپتہ محمد آصف سمالانی والدین نے پریس کانفرنس کےدوران کہاہے کہ انکا بیٹا گذشتہ پانچ سال سے لاپتہ ہے ۔

انھوں نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے بیٹے کے اغواء میں اسکے سسرال والے ملوث ہیں کیوں کہ ان کے ہاں وہ رہائش پذیر تھا اور وہیں سے لاپتہ ہواہے ۔

انھوں نے کہاکہ وہ ہمیں بتائیں کہ وہ کیسے اغوا ہواہے ، مگر وہ ہم پر الزام لگارہے ہیں کہ اپنے بیٹے کو خود چھپایا ہواہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ حکومت ہمارے بچے کو ڈھونڈیں وہ گذشتہ 5 سال سے لاپتہ ہے ۔

ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا بیٹا کہاں اور کس حال میں ہے، زندہ ہے یا قتل کردیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ ہمارے ہر دن اور لمحہ عذاب سے کم نہیں ہے ہمیں ہر آہٹ پر اپنے بیٹے کے آنے کا گمان رہتا ہے ہم غریب لوگ ہیں عدالت عالیہ سے اپیل کرتے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔