چاغی : برابچہ میں امریکی حملے میں طالبان رہنما مارا گیا ۔

837

گذشتہ روز افغانستان و بلوچستان کے سرحدی ضلع دیشو کے علاقے برابچہ میں طالبان رہنما کی گاڑی کو امریکی طیارے نے نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کی شام امریکی طیارے نے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع دیشو کے علاقے برابچہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا ۔

اطلاعات کے مطابق جس گاڑی کو امریکی طیارے نے نشانہ بنایا تھا اس میں طالبان کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم روحانی سوار تھے ۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالقیوم روحانی افغانستان کے صوبے غور کےلئے طالبان کے گورنر تھے ۔

تاہم دوسری جانب طالبان  نے روحانی کے مارے کی تردید کی تھی لیکن مصدقہ طالبان ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ امریکی حملے میں طالبان رہنما مارے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہلمند کےلئے طالبان کے گورنر اور معروف جنگی کمانڈر ملا منان کو امریکی ڈرون طیارے نے اس کے دو دیگر ساتھی جاوید اور ارشاد کے ہمراہ ہلمند کے ضلع نوزاد میں ایک گاڑی میں نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ملا منان زخمی ہوئے تھے لیکن آٹھ کی علاج کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہوگئے تھے ۔

ملا منان کے مارے جانے کے بعد افغانستان کے جنوبی علاقوں کے طالبان کافی حد تک سراسیمگی میں مبتلا ہیں اور طالبان کے مرکزی قیادت ملا منان کے جانشین کے انتخاب پر سوچ بچار کررہے ہیں جس کے بارے میں قوی امکان ہے کہ ہلمند صوبے کےلئے  مولوی گل محمد المعروف ملا نعیم یا مولوی نور محمد روحانی کو گورنر منتخب کیا جائے ۔