افغانستان : طالبان کے دو گروپوں میں تصادم 28 جنگجو ہلاک

155

طالبان کے دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 28 شدت پسند ہلاک جبکہ 17 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے ضلع شنڈنڈ میں طالبان کے دو گروپوں ملا ہیبت اللہ اور ملا رسول گروپ کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک دونوں اطراف سے 28 جنگجو ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوئیں ہیں ۔

طالبان کے دونوں گروپوں کے آپسی تصادم کے نتیجے میں ایک امریکی سیکیورٹی آفیسر کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے ۔

واضح رہے کہ ملا عمر کی رحلت کے بعد طالبان کے درمیان پھوٹ پڑا جس کے بعد ملا رسول جو کہ کاکڑ قبیلےسے تعلق رکھتا ہے نے اپنا الگ دھڑا بنا لیا ۔

ملا رسول کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ پاکستان میں قید ہے ۔