کوئٹہ سے لاپتہ ایک اور نوجوان کا خاندان احتجاجی کمیپ میں شامل

142

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے خاندان والے کوئٹہ میں جاری احتجاجی کیمپ میں شامل ہورہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 24 جولائی 2015 کو لاپتہ ہونے والے جان محمد کرد کے گھر والے بھی پریس کلب کے سامنے جاری احجاجی کیمپ میں شامل ہوگئے ۔

یاد رہے کہ کہ جان محمد کرد کو کوئٹہ کے علاقے برمہ ہوٹل میں واقعہ اس کے گھر پر چھاپے کے دوران ہی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

جان محمد کرد کی ماں نے پریس کلب کے سامنے کیمپ میں عدلیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی وہ میرے بیٹے کو بازیاب کریں ۔

جان محمد کرد کی بہن نے کہا کہ ہم نے سب دروازوں پر دستک دی لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس لئے اب مجبوراََ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ میں شامل ہوگئے اور ہم دیگر تمام لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے پیاروں کی بازیابی کو ممکن بنا سکیں ۔