بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں خوف کے عالم کو شکست دیکر اکیڈمک ماحول پیدا کرینگے – بی ایس اے سی

198

بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا کامیاب مرکزی کونسل سیشن کسی اعزاز سے کم نہیں – ڈاکٹر نواب بلوچ

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بی ایس اے سی کے زیر اہتمام مرکزی کونسل سیشن کا کامیاب انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں، تنظیم کی “کتاب کارواں” کے عنوان سے جاری پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر غنی بلوچ، تسمیہ بلوچ، سلمان بلوچ، ڈاکٹر صائبہ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا بیاد یوسف عزیز مگسی بنام واجہ مبارک قاضی و ڈاکٹر عبدالرحمن براہوئی کامیاب مرکزی کونسل سیشن کسی اعزاز سے کم نہیں- کونسل سیشن میں شرکت کرنے والے بلوچ شاعروں ادیبوں کے علاوہ پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی اور نومنتخب کابینہ کو تعلیم کیلئے جدو جہد پر خراج تحسین پیش کیا-

طلباء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنظیم بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں خوف کے عالم کو شکست دیکر اکیڈمک ماحول پیدا کریگی، اسٹڈی سرکلز، پروگرام، سیمینار، تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد کرکے طلبا کو مشین بننے کے دوڑ سے نکال کر جستجو اور تحقیق کی جانب لے آئیں گے اور تنظیم کے جاری کتاب کارواں کو مزید وسعت دی جائے گی۔