لندن: تیرہ نومبر پروگرام حوالے بی این ایم کا اجلاس

129

بلوچ نیشنل موومنٹ برطانیہ زون کا اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر حکیم بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بی این ایم کے زیراہتمام 13 نومبر بروز منگل بوقت 6:00 بجے شام لندن کے ایک مقامی ہوٹل ریڈسن بلو پورمین میں بنام یوم شہداء کے حوالے سے منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 13 نومبر کو منعقد ہونے والے پروگرام کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے ۔ اور ساتھ ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔ ممبران کو ذمہ داریاں سونپی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کر کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی مشن ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور 13 نومبر ہمیں یکجہتی کی یاد دلاتا ہے ۔ بلوچ شہداء نے اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر یہ عظیم وطن بلوچستان ہمارے لیے چھوڑ گئے۔ آج ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مشترکہ طور پر شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرکے انکی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ 13 نومبر کا دن بلوچ اور مظلوم اقوام کے لئے تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ بلوچ شہداء نے تمام مظلوموں کی آواز بن کر سامراجیت اور ظلم کے خلاف بغاوت کر کے ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان شہداء کی جدوجہد کو سنجیدگی اور ایمانداری سے اپنا اور مظلوم اقوام کا اثاثہ سمجھ کر عملی جدوجہد سے اس روشن صبح کو پانےکے لئے جدوجہد کریں جس کی آبیاری ہمارے شہداء نے اپنی خون سے کی ہیں۔

آخر میں اجلاس کی توسط سے برطانیہ میں رہنے والے بلوچ آزادی پسند پارٹیوں و بلوچ کمیونیٹی کے علاوہ دوسری اقوام کے آزادی پسند پارٹیوں سے اس عظیم پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔