پنجگور: فورسز کے زیر حراست شخص بازیاب

101

پنجگور سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے رہاشی سالم ولد مراد جان رہا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 15 اپریل 2018 کو پنجگور کے علاقے پروم ریش پیش سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے سالم ولد مراد جان آج پنجگور سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔