مستونگ: فوجی آپریشن میں 3 افراد جانبحق، خواتین گرفتار

193
File Photo

مستونگ میں پاکستانی فوج کا آپریشن، 3 افراد جانبحق، خواتین حراست بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے شیرناپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن تین افراد جانبحق ہوگئے جبکہ گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے۔

غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ سے بڑی تعداد میں ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان افراد کو کیوں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تواتر کے ساتھ فوجی آپریشن ہوتے رہے ہیں۔ پاکستانی اداروں کا دعویٰ ہے کہ ایسے آپریشن شرپسند عناصر کیخلاف کیے جاتے ہیں تاہم سماجی کارکنوں کا کہنا ہیکہ اکثر مواقع پر عام آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔