ملتان میں دھماکا، 3 افراد جانبحق، 25 زخمی

190

پنجاب کے شہر ملتان میں دھماکہ، 3 افراد جانبحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

(دی بلوچستان پوسٹ مانیٹرنگ ڈیسک)

ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوٹل میں موجود سلنڈر سے ہوا جس سے ہوٹل اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس ، بم ڈسپوزل اور ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموںکا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔