کیچ :دو طالب علم فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

138

کیچ سے فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونی والی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں دو طالب علم گرفتاری بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے امری کھن سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت قاسم ولد سوال جان اور جلال ولد مراد کے نام سے ہوئی ۔