لیپ ٹاپ اسکیم کو کرپشن اور سیاسی رشوت کا ذریعہ بنادیاگیا۔ یاسمین بلوچ

179

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون گرلز کالج کے یونٹ سیکرٹری یاسمین بلوچ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری گودی نسرین سعید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم کو باز ایم پی ایز نے کرپشن اور سیاسی رشوت کا ذریعہ بنا دیا ہے گزشتہ دنوں ضلع چاغی کے گرلز کالج میں طالبات میں جو سی ایم لپ ٹاپ تقسیم کیا گیا یہ بالکل ناانصافی اور اقربا پروری کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے جب ایسے انعامات تقسیم ہوتے ہیں تو سب سے پہلے پوزیشن ہولڈز اور میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے لیکن انتہائی ستم ظریفی کی بات ہے کہ میرٹ تو اپنی جگہ یہ لیپ ٹاپ گرلز کالج کے ریگولر اسٹوڈنٹس کی بجائے ووٹرز کے بچوں میں تقسیم ہوئے ہیں اس ناجائز طرز عمل سے صاف صاف ظاہر ہورہا ہے کہ کالج انتظامیہ کلرک اور ایم پی اے کی ملی بھگت سے اہل طلباء و طالبات کو محروم کیا گیا-

انہوں نے کہا ہے کہ کالج انتظامیہ کا روایہ اسٹوڈنٹس کے ساتھ انتہائی غلط ہے اسٹوڈنٹس اپنے حق پر بات کرے تو انہیں امتحانی فارم نہ بیجھنے کی اور فیل کرنے کی دھمکی دے کر چپ کرایا جاتا ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ کالج انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے ہم ان زور آوروں کو واضح الفاظ میں بتانا چاہتے ہیں کہ گرلز کالج دالبندین کے طالبات کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئی ہیں بی ایس او پجار اس ناجائز عمل کیخلاف بھرپور ایکشن لےگی اور کالج انتظامیہ سمیت ایم پی اے چاغی کے طالبات کے حقوق پر اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے خلاف بی ایس او پجار شدید احتجاج کریں گی۔