پسنی سے ایک شخص اغواء، پنجگور میں گھر پر پاکستانی فورسز کا چھاپہ

234

اطلاعات کے مطابق گوادر کےعلاقے پسنی میں پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق کل رات دو بجے کے قریب پسنی وارڈ نمبر دو سے شاہجان ولد رحیم بخش کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں فورسز کا گھر پر چھاپہ

اطلاعات کے مطابق چتکان میں مقصود منیر کے گھر پر فورسز نے چھاپہ مارا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہیکہ فورسز اپنے ساتھ گھر میں موجود چالیس ہزار روپے نقد و دیگر قیمتی سامان فورسز لوٹ کر لے گئے۔