سفارتی سطح پہ ناکامی: لندن میں پاکستانی حکام نے فری بلوچستان مہم کے پوسٹرپھاڑ دیئے

677

سفارتی سطح پہ ناکامی کے بعد پاکستانی حکام بھونڈی حرکتوں پر اُتر آیا۔

لندن میں بل بورڈز پر لگے فری بلوچستان کی بینرز کو پھاڑ دیا گیا ۔

پاکستان حکام گذشتہ کئی دنوں سے لندن میں جاری مہم کو ناکام بنانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے شدید احتجاج کیا گیا اور اُنھیں باقاعدہ طور پر خط بھی لکھا گیا لیکن برطانوی حکومت اور ایڈورٹائزنگ بورڈ نے فری بلوچستان بورڈز کے خلاف کاروائی کو آزادی اظہار رائے کے برخلاف عمل قرار دیتے ہوئے کاروائی کرنے سے معذرت ظاہر کردیا تھا ہر سطح پر ناکامی کے بعد لندن میں پاکستانی سفارتی حکام نے غنڈوں کے ذریعے بل بورڈز پر لگے فری بلوچستان بینرز کو ہٹانے کے لئے بھونڈی حرکتوں پر اُتار آیا اور بینرز کو پھاڑ دیا گیا اس عمل پر بلوچ ایکٹوسٹوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ پاکستان اس طرح کی بھونڈی حرکتوں کا سہارا لے کر بلوچ قوم کے آواز کو نہیں دبا سکتا۔

اُنہوں نے برطانوی حکام سے پاکستان کی اس غیر جمہوری اور غیر قانونی حرکت پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

دریں اثناء ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے لندن میں پاکستانی غنڈوں کی جانب سے فری بلوچستان مہم کو متاثر کرنے کے لئے بینرز کو پھاڑنے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس طرح کے حربے استعمال کرکے ہمارے مہم کو نہیں روکا جاسکتا اس طرح کے شیطانی حرکتوں کی استعمال سے پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کےسامنے مزید بے نقاب ہوجائے گا اور پاکستان کی اس گھناونے عمل کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔