کوئٹہ میں کیسکو دفتر پر دستی بم حملہ

235

کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کیسکو کے دفتر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم دفتر کے اندر گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے تاہم دفتر میں موجود عملہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں واقع کیسکو کے دفتر میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دفتر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صحن میں کھڑی دو گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دھماکے کی اطلاع ملی تھی ہم موقع پر پہنچے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا ہے تاکہ دھماکہ کی نوعیت معلوم کی جاسکے کہ یہ دھماکہ کس چیز سے کیا گیا ہے ۔