بی ایل ایف نے فورسز پرمتعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

229

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمی داری لیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روزصبح پاکستانی آرمی نے تمپ گومازی میں نہنگ ندی میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم کی کو گھیرنے کوشش کی، جس سے دو طرفہ جھڑپ شروع ہوئی۔ جھڑپ میں سرمچاروں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے پاکستانی فوج کاگھیرا توڑ کر بحفاظت نکل گئے اور پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعہ کے روزسرمچاروں نے ضلع کیچ بلیدہ میں بلیدہ تربت روڈ پر کالج کے قریب پاکستانی فوج کے سات گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ شدید حملے کی زد میں آکر دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ان میں سوار کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج پر یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔