حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آواران کے علاقے مالار کہن میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
زرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تاہم فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کئے جاتے ہیں ۔