کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

184

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے آج صبح چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

نوجوان کو کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان سے حراست میں لیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے شخص کی شناخت علی گل ولد ہیبت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح چار بجے پاکستانی فورسز نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔