کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس متاثر

101

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیوں کی تھری جی اور فور جی سروسز جزوی طور پر معطل ہیں۔

سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

مزید برآں کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی موبائل ڈیٹا متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔