کیچ: لیویز فورس کی بھتہ خوری کے خلاف گاڑی مالکان کا احتجاج

242

کیچ کے علاقے نوانو چیک پوسٹ پر لیویز اہلکاروں کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف گاڈی ڈرائیور سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے زامران میں لیویز چیک پوسٹ پر ڈرائیوروں سے بھتہ خوری اور ان پر تشدد کے واقعات سامنے آنے کے سبب علاقہ مکینوں اور ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

ان کے مطابق ایک غیر مقامی شخص لیویز فورس کے نام پر غنڈہ گردی کررہا ہے اور زبردستی بھتہ لے کر اپنی جمعداری نافذ کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان کے مطابق یہ غیر مقامی شخص جو لیویز فورس کے ساتھ ہے اے سی کا ایک پرائیویٹ گارڈ ہے وہ سرعام بھتہ طلب کرتے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں تشدد بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک گاڑی والے سے بیس لیٹر پٹرول طلب کیا گیا اور ایک ہوٹل والے کی جھوپڑی لیویز فورس نے جلادی جس پر اہل علاقہ نے گاڑی والوں کے ساتھ وہاں دھرنا دیا اور لیویز فورس و اے سی کے پرائیویٹ گارڈ کے رویے پر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔