نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا

58

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی-

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے دی، میزبان ٹیم کے 195 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز پر ڈھیر، پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں اب دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

فن ایلن نے 74، کیون ولیمسن نے 26، مچل سینٹنر نے 25، ڈیون کانوے نے 20 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز اسکور کیے جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری جب صائم ایوب ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، 10 کے ٹوٹل پر دوسری وکٹ گری، محمد رضوان 7 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے۔

ابتدائی دو وکٹوں کے جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا، بابر اعظم نے 65 اور فخر زمان نے 50 رنز اسکور کیے۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف کپتان شاہین آفریدی 22 رنز کے ساتھ تھوڑی اچھی کھیل پائے۔ لوئر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔نیوزی لینڈ کے ایڈم مائلن نے چار جبکہ سوڈھی، سائوتھی اور سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔