ریاست چمن پرلت کے طوالت، بے چینی، تناؤ اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہے۔ اے این پی

136

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور حکمران اشرافیہ چمن پرلت کے طوالت اور اس کے نتیجے میں یہاں پر پھیلی بے چینی تناؤ اور بے روزگاری کے ذمہ دار ہے ہزاروں افراد گزشتہ دو مہینوں سے سراپا احتجاج ہے جب کہ حکمران ان حقیقی مسائل سے چشم پوشی کیلئے بے جا اور غیر ضروری اقدامات کے ذریعے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے چمن پرلت کے حمایت اور افغان کڈوال کی جبری بیدخلی کے خلاف قوم دوست وطن دوست سیاسی جماعتوں کے کارکنوں و ذمہ داران پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون پر فائرنگ ان پر بے جا مقدمات کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چمن کے دو صوبائی حلقوں کو ایک حلقے میں سمونے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ یہاں کے نام نہاد قوم پرست ومذہب پرست جماعتیں اور اسلام آباد نواز عناصر برابر کے شریک ہیں چمن کے غیور اولس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان عناصرکی قوم دشمنی کو مدنظر رکھ کر انہیں مسترد کردیں اور ان کی سازشوں سے ہوشیار رہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر عبدالخالق حقمل، سنئیرنائب صدر گل زمان اچکزئی، گل باران افغان، تحصیل صدور گل جانو، ولید خان اچکزئی، عصمت وارخطا، جنرل سیکرٹریز محمدعلی مدلا، محمداکرم رحمانی، عنایت خان اور دیگر ضلعی و تحصیل ذمہ داران اور رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ آج باچاخان مرکز چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر عبدالخالق حقمل کی زیر صدارت ضلعی کابینہ تحصیل چمن سٹی تحصیل صدر تحصیل ژڑہ بند کے کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور تاریخی چمن پرلت کے اثرات افغان کڈوال کی جبری بیدخلی چمن کے دو حلقوں کی ایک حلقے میں انضمام پر تفصیل سے غور و خوض ہوا اجلاس میں چمن پرلت کے طوالت اور اس گھمبیر صورتحال سے حکومتی چشم پوشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی افغان کڈوال کی جبری بیدخلی کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے تعبیر کیا گیا اور پرامن احتجاج کرنے والوں قوم پرست جماعتوں کے زمہ داران پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں اور لغڑی اتحاد کے رہنماؤں پر بےبنیاد مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں اور انتظامیہ کی جانب سے چادر اور چاردیواری کی پامالی کرتےہوئے سیاسی کارکنوں کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں سمیت دیگر درپیش سنگین قومی معاشی مسائل اور اس پر حکمران اشرافیہ کی چھپ سادھ کے خلاف بدھ 13دسمبر کو باچاخان مرکز چمن کے سامنے صبح 10بجے پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ چمن پرلت کے طوالت اور اس کے منفی اثرات کے ذمہ دار ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دروازے پر پرلت سے پہلے والی حالت کو بحال کرکے بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے اس موسم میں افغان کڈوال عوام کی جبری بیدخلی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے اور ہم حکومت اور ریاست کی اس غیر قبول عمل کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ ان جیسے حساس ایشوز نگران حکومتوں کے مینڈیٹ سے تجاوز ہے ایک اور سوال کے جواب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چمن کے دو صوبائی حلقوں کی ایک حلقے میں انضمام کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ یہاں کے نام نہاد قوم ںپرست مذہب پرست جماعتیں اور اسلام آباد نواز شخصیات برابر کے شریک ہے جنہوں نے الیکشن کمیشن میں چمن کے دو صوبائی حلقوں کو ایک حلقے میں تبدیل کرنے کے کیس کئے تھے ہم آپ کے توسط سے چمن کے غیور باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان نام نہاد عناصر کو مسترد کریں ۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی چمن کے زیر اہتمام چمن پرلت کے حمایت ،افغان کڈوال کی جبری بیدخلی ، سیاسی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج، گرفتاریوں ، پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتون اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ ان کے خلاف ناروا مقدمات کی اندراج،قوم دوست وطن دوست سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں چادر اورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف بدھ 13دسمبر کو باچاخان مرکز چمن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

انہوں نے چمن کے غیور عوام سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل جبکہ پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو مظاہرے کی کامیابی کیلئے بھر پور تیاریوں کی تاکید کی۔