تربت: فائرنگ سے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا ضلعی نائب صدر قتل

218

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کوشک تربت میں نامعلوم مسلح شخص نے گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر ماسٹر اکبر ولد پیر بخش کی رہائش گاہ جاکر انہیں گیٹ پر بلایا اور وہاں گولی مار کر اسے قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے ہفتہ کی صبح شک کی بنیاد پر ان کے دو ہمسائیوں کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔