ہمیں احساس دلایا گیا کہ ہمارے لیے اس ریاست کے آئین و قانون کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سمی دین بلوچ

186

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی سمی دین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل رات ایک ساتھی کی طبعیت خراب ہونے پر جیسے ہی میں اسے رہائش گاہ پرلے گئی تو واپسی پر پولیس نے تمام راستے بند کردیے تھے اور مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

‏انہوں نے کہا کہ ریاستی فورسز نے جس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کیا اور ہمیں احساس دلایا گیا کہ ہمارے لیے اس ریاست کے آئین اور قانون کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس وقت ہائی کورٹ میں تمام ساتھیوں اور مظاہرین کی رہائی کیلئے پٹیشن فائل کرنے کے لئے موجود ہوں۔

‏انہوں نے کہا کہ شہراقتدار میں انصاف کی امیدلئے ہم نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی جنگ لڑنے کیلئے اسلام آباد کا رخ کیا لیکن یہاں اب گمشدہ افرادکے لواحقین اور تمام مظاہرین کی رہائی کیلئے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔