چمن میں پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکا گیا۔ محسن داوڑ

66

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ نے کہاہے کہ فلیئنگ فیلڈ کچھ لوگوں کیلئے لیول ہے ،ہمیں باجوڑ اور اب چمن میں پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے روکا گیا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کیا۔ محسن داوڑ نے کہاکہ کوئٹہ اورچمن کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے چمن میں جاری پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت سے مجھے روکا گیا اس سے قبل باجوڑ میں میری پارٹی کے پروگرام میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ فلیئنگ فیلڈ صرف کچھ لوگوں کیلئے لیول کیاگیاہے ہم چمن میں جاری پرامن دھرنے کے شرکاءکےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں ۔

دریں اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے محسن داوڑ کو چمن میں جاری دھرنے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ موجودہ انڈرٹیکر گورنمنٹ اپنے اقدامات سے یقینی بنا رہی ہے کہ عوام کو منصفانہ وآزادانہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے تمام تر آمرانہ چالوں کااستعمال کیاجائے ۔