آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

229

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 25 نومبر کی رات آٹھ بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر کے چوکو میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم پاکستانی فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فوج پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔