مغوی اسرائیلی فوجیوں بارے بات چیت غزہ پر جارحیت کے خاتمے سے مشروط ہے – حماس

155
فائل

حماس نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کے خلاف اپنی جارحیت نہیں روکتا اسرائیل کے مغوی فوجیوں کی رہائی کے معاملے پر بات نہیں ہو سکتی۔

یہ بات حماس کے عہدے دار اسامہ حمدان نے لبنان سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کی ہے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا ہم واضح طور پر کہیں گے اسرائیلی مغویان کی رہائی کا معاملہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں ہی ہو سکتا ہے۔

تاہم اس موضوع کہ اسرائیلی فوجیوں کو چھوڑ دیا جائے ہم اس وقت تک بات بھی نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ پر اپنی جارحیت کا خاتمہ نہیں کرتا۔