قلات: تیل و گیس کمپنی کے غیرمقامی اہلکاروں کے رہائش گاہ پر حملہ

335

قلات میں مسلح افراد نے قدرتی وسائل تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے غیرمقامی اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے جو زور دار دھماکوں پھٹ گئے۔

حملے کے بعد پاکستانی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوسکی ہیں-

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردونواح میں اس سے قبل بھی تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور مودنیات لیجانے والی گاڑیوں پر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں حملے کرتے رہے ہیں ، تاہم تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔